ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی رہنماؤں کی آج ملاقات ہوگی

کراچی: شہری سندھ کی سیاست میں بڑی پیشرفت کا امکان ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی رہنماء آج پہلی بار ملاقات کرینگے، عامر خان کی قیادت میں وفد پاکستان ہاؤس جائے گا۔
شہری سندھ کی سیاست میں بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان آج بڑی ملاقات ہوگی۔آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے عامر خان کی قیادت میں رہنماء آج پاکستان ہاؤس جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سے بھی ملاقات کرے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس منگل کو کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جس کی سربراہی فاروق ستار کریں گے۔ایم کیوایم کاوفد پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور سنی تحریک کے پاس بھی جائے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں ملکی صورت حال اور کراچی میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات پر غور کیا جائےگا۔ سماء