کرپشن اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا، سراج الحق

کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے جب پکڑے جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، کرپشن اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا، سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔

کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ نظریاتی اور اخلاقی کرپشن کی وجہ سے پاکستان ٹوٹا، صوبائیت کو ہوا ملی، ملک میں سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب چاہتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ آئین سے صادق اور امین کی شق کو ختم نہیں کرنے دیں گے، آئین کی شق 62 اور 63 کا اطلاق سیاستدانوں، ججز،  بیوروکریٹس اور جرنیلوں سمیت عوام کے ٹیکسز سے تنخواہ لینے والے تمام لوگوں پر ہونا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو کہا گیا سب ادارے غلط ہیں، ڈائیلاگ ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ہونا چاہئے، کسی ایسے ڈائیلاگ کو نہیں مانتے جو کرپشن کو تحفظ دیتا ہو۔

سراج الحق بولے کہ ہمارا ہاتھ کرپٹ مافیا کے گریبانوں تک پہنچنے والا ہے، کرپٹ حکمرانوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،  کرپشن کے خاتمے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ سماء

 

PM

SIRAJ UL HAQ

JIT

JIP

Panama

Nawaz Sharif Disqualified

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div