پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کراچی پہنچ گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :


کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حیدر آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی آمد پر پی ٹی آئی کی قیادت نے کپتان کا استقبال کیا، عمران خان آٹھ بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حیدرآباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، عمران خان کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ ٹرمنل ون پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں اپنے قائد کا استقبال کرنے ایئرپورٹ پہنچے۔ ایئرپورٹ سے جہانگیر ترین کی بلیک مرسڈیز بھی عمران خان عمران اسماعیل کی رہائش گاہ روانہ ہوئے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ تھانے کی تمام نفری ایئرپورٹ پر عمران خان کیلئے لگا دی گئی، ایئرپورٹ سے عمران اسماعیل کے گھر تک سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

عمران خان این اے 246سے پارٹی امیدوار عمران اسماعیل کے گھر جائیں گے، چیئرمین دورہ کراچی کے دوران این اے 246 کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔ کراچی آمد پر سماء سے خصوصی گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچ کربہت خوشی ہوئی، جوڈیشل کمیشن کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے،کاش کراچی کو زیادہ وقت دے پاتا۔ سماء

burger

گئے

ceo

چیئرمین

عمران خان

Tabool ads will show in this div