پشاور میں ڈینگی ، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

پشاور : ڈینگی کے وار پر مریم اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف پر کڑی تنقید کردی، کہتی ہیں عمران خان پہاڑوں سے اتر کر دیکھیں خیبرپختونخوا کے عوام کی کیا حالت ہے۔ تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہے نعروں سے نہیں۔

وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی وبا سے لوگوں کے متاثرہونے پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے پنجاب حکومت کےخیبرپختونخوا میں ڈینگی پرقابو پانےکے اقدامات قابل ستائش قرار دیئے ۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اورکام کرنے کیلئے پہاڑوں سےنیچےاترنا پڑتا ہے، تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہی محض نعروں سے نہیں۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

PML N

MARYAM AURANGZAIB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div