چوہدری شجاعت حسین نےاپنےنئےمشن کےبارےمیں بتادیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ تاریخی فیصلے کرنے والے نڈر جج ہیں،عدلیہ کے خلاف ن لیگ کی مہم نہایت شرمناک ہے، ہر محب وطن پاکستانی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہیں، اس سلسلے میں کراچی کا دورہ بہت کامیاب رہا۔

لاہور ميں چودھري شجاعت حسين ، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے وکلا نے ملاقات کي اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کيا۔

اس موقع پر مسلم لیگی قائدین نے ن لیگ کی عدلیہ کے خلاف مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ پر اعتماد کرتی ہے ۔

 چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہیں، اس سلسلے میں کراچی کا دورہ بہت کامیاب رہا۔ سماء

muslim league

Shujaat Hussain

Tabool ads will show in this div