الطاف حسین کا بیان کشیدگی کے خاتمے کی وجہ بنا، عمران خان

ویب ایڈیٹر

کراچی : عمران خان نے الطاف حسین کے بیان کو کشیدگی کے خاتمے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بندوق کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا، الطاف حسین سے اختلاف کی بنیادی وجہ یہ ہی ہے، ایم کیو ایم امیج بہتر بنانے کی کوشش کرے، تشدد کرنیوالوں کیخلاف متحدہ خود ایکشن لے، اُمید ہے یہ ایم کیو ایم کارکن نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی کپتان نے جناح گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے کا بھی اشارہ دے دیا، کہتے ہیں ہمارے لئے یہ جگہ چھوٹی پڑجائے گی۔

کراچی ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ جناح گراؤنڈ ہمارے جلسے کیلئے چھوٹا پڑ جائے گا، جلسہ ضرور کریں گے، عمران اسماعیل کو 19 اپریل کے جلسے کیلئے بڑی جگہ ڈھونڈنے اور بہتر انتظامات کا کہا ہے، جلسے میں رینجرز کی سیکیورٹی ضروری ہوگی، کراچی کے لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ الطاف حسین کے بیان سے کشیدگی کم ہوئی، بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، خوف کی فضاء میں جمہوریت نہیں پنپ سکتی، بندوق کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا، الطاف حسین سے اختلافات کی یہ ہی وجہ ہے، ایم کیو ایم اپنا امیج بہتر بنانے کی کوشش کرے، شہر قائد کو پہلے کی طرح روشنیوں کا شہر دیکھنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کپتان نے کارکنوں پر تشدد پر اظہار افسوس کیا، ایک طرف خوش آمدید کہا گیا دوسری طرف مار پیٹ ہوئی، متحدہ خود ایسے لوگوں کیخلاف ایکشن لے، اُمید کرتا ہوں تشدد کرنیوالے ایم کیو ایم کے کارکن نہیں تھے، ہم ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے نہیں دیں گے، یہ بھی خبر ملی کہ کچھ لوگ مار پیٹ کرنے والوں کو روک رہے تھے، انتشار سے کراچی کو بہت نقصان پہنچا، لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے اکٹھا کیا جائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری امن سے آئے گی، ترقی تب ہوگی جب سرمایہ کاری آئے گی، آنے والا سال پاکستان کیلئے فیصلہ کن ہوگا، عدالتی کمیشن سے کم از کم اگلا الیکشن شفاف ہوگا، پاکستان کو بدلنے میں خواتین کا بڑا کردار ہے، پارٹی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، نظم و ضبط بھی آجائیگا۔ سماء

recipe

بیان

mourns

galaxy

عمران خان

Tabool ads will show in this div