ریحام خان کی سیاست بھری پیاری باتیں

ویب ایڈیٹر

کراچی : ریحام خان کہتی ہیں عمران خان جیسا شوہر ہی اصل زیور ہے، بھابھی کا لقب ملنے پر خوشی ہوئی، میں نہیں گھبرائی، کراچی کی بہنیں بھی 23 اپریل باہر نکلیں اور عمران اسماعیل کو ووٹ دیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کپتان عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی توجہ کا مرکز رہیں، صحافی کے سوال پر ہلکے پھلکے انداز میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سونے کا سیٹ ملنے کی اُمید پر آئی تھی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ وہ بولیں کہ عمران خان جیسا شوہر ہی اصل زیور ہے، نیشنل بھابھی کا لقب ملنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

این اے 246 ضمنی انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نہیں گھبرائی، میری کراچی کی بہنیں بھی نہیں گھبرائیں گی، اپیل کرتی ہوں کہ 23 اپریل کو اپنے شوہروں، بھائیوں اور بچوں کو لے کر ضرور نکلیں اور پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو ووٹ دیں۔ سماء

Red Zone

خان

ریحام

Tabool ads will show in this div