ڈاکٹر روتھ فاؤ سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/DR-RUTH-FAU-Gora-Qabristan-Ptv-new-19-08.mp4"][/video]

کراچی : پاکستان میں جذام کے خاتمے کیلئے اپنے صبح و شام مریضوں کیلئے وقف کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے گورا قبرستان میں کردی گئی۔ صدر مملکت آرمی چیف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان کی مدر ٹریسا کہلائی جانے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی گئی، جہاں ہزاروں چاہنے والوں کی آنکھیں اپنے مسیحا کے آخری دیدار پر آنسوؤں سے بھر آئیں۔

کراچی کے گورا قبرستان میں ڈاکٹر رتھ کو سپرد خاک کیا گیا، اس سے قبل مسلح افواج کی جانب سے انہیں گن سلوٹ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر صدر مملکت، آرمی چیف، ایئرچیف اور نیوی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آخری رسومات میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سعید غنی، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد نے کھڑے ہوکر ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا، آنجہاںی رتھ کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا۔ سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کا آخری دیدار کرایا گیا۔

پاک فوج کے دستے نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو آرٹلری گنز کی سلامی دی اور ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ پہنچایا گیا۔ میری ایڈی لیڈ لیپرسی سینٹر میں بھی ان کے مریضوں ، ملنے والوں اور انگنت پرستاروں کو آخری دیدار کرایا گیا۔

تینوں مسلح افواج کے دستے بھی سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل پہنچے، جب کہ ان کا جسد خاکی توپ گاڑی بھی سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ جذام یا کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو 10اگست کی رات کراچی میں چل بسی تھیں۔۔ سماء

Marie Adelaide Leprosy Centre

Dr Ruth Pfau

Gun Carriage

Nun

St.patrick Cathedral

State funeral

gora qabrustan

national honor

MALC

gun carriage vehicle

Military honor

Tabool ads will show in this div