آنجہانی ڈاکٹر روتھ "گن گیرج" اعزاز پانے والی چھٹی شخصیت

                  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/DR-RUTH-FAU-10Am-KHI-19-08.mp4"][/video]  

کراچی : آنجہانی ڈاکٹر روتھ فاؤ کے جسد خاکی کو آخری رسومات کیلئے گن گیرج پر رکھ کر لایا گیا، جو ایک بڑا اعزاز ہے، اب تک ملکی تاریخ میں یہ اعزاز اس سے قبل صرف پانچ لوگوں کو ہی حاصل ہوا۔

آنجہانی جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات ہفتہ کے روز کراچی کے سینٹ پیٹرس چرچ میں ادا کی گئی جو 1988ء میں سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے بعد ریاستی سطح پر منعقد کی گئی دوسری تدفین ہے، جس میں صدر مملکت ممنون حسین، تینوں مسلح افواج کے افسران، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی نمائندہوں نے شرکت کی۔

آنجہانی ڈاکٹر روتھ کی تدفین کی قابل ذکر بات گن گیرج وہیکل یا گیرج آن ویل تھا، جس کے ذریعے اس عظیم ہستی کو اعلیٰ رتبہ دیا گیا، ان کے جسد خاکی کو آخری رسومات کیلئے گن کیرج وہیکل پر رکھ کر لایا گیا اور یہ اعزاز پانے والی روتھ فاؤ پاکستان کی چھٹی شخصیت ہیں۔ روتھ فاؤ چھٹی پاکستانی اور چوتھی سول پاکستانی ہیں جنہیں آرمی کے اعلیٰ ترین اعزازی پروٹوکول کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

میت کو گن کیرج یا توپ پر رکھ کر لانا ایک پرانے وقتوں سے چلی عسکری روایت ہے، جو برطانیہ کے شاہی توپ خانے نے قائم کی، ملکہ وکٹوریہ کے انتقال پر بھی برطانوی فوج نے تابوت ایک توپ پر رکھا تھا۔
دیکھا جائے تو پاکستان میں یہ اعزاز اس سے قبل صرف پانچ لوگوں کے حصے میں ہی آیا ہے، جب کوئی جسد خاکی توپ پر رکھ کر لایا گیا، اس سے قبل1948 میں قائداعظم محمد علی جناح، سال1951 میں لیاقت علی خان، اس کے بعد سال 1988 میں جنرل ضیاءالحق اور پھر سال 1993 میں سابق مرحوم آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ اور گزشتہ سال 2016 آٹھ جولائی کو مرحوم ایدھی صاحب کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

قائد اعظم کا جنازہ

سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کا جنازہ

سابق آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کا جنازہ

سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ

ایدھ صاحب کا جنازہ

روایت کے مطابق یہ اعزاز ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو اپنی وفات کے وقت کسی اہم سرکاری عہدے پر فائز ہوں، تاہم کی انسانیت اور ملک کیلئے گراں قدر خدمات پر ایدھی کو سربراہ مملکت نہ ہونے کے باوجود بھی اس اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ سماء

Marie Adelaide Leprosy Centre

Dr Ruth Pfau

Gun Carriage

Nun

St.patrick Cathedral

State funeral

gora qabrustan

national honor

MALC

gun carriage vehicle

Military honor

Tabool ads will show in this div