بلاول کی تربیت جاری، سیاسی پختگی کے بعد میدان میں اتارینگے، آصف زرداری

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کہتے سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں، ان انڈوں کا خاتمہ ضروری ہے لیکن اس کے بل پر کسی سیاسی جماعت کو ختم کرنا درست نہیں، بلاول کو ابھی ميچورٹی کی ضرورت ہے اس کے بعد سياسی ميدان ميں اتاريں گے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ ابتدائی دور میں پیپلزپارٹی میں بھی گندے انڈے موجود تھے، سیاسی جماعتوں کو ان سے پاک کرنا چاہئے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنے صاحبزادے اور پارٹی چيئرمین کے سياست سے غائب ہونے پر بھی لب کشائی کی، کہنے لگے بلاول ابھی سیاسی طور پر ميچور نہيں ہوا، ان کی تربیت کررہے ہیں، پختگی آنے کے بعد میدان میں اتاریں گے، آصف زرداری نے بختاور بھٹو کی سیاست میں عدم دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک میں رنجشیں دور ہونی چاہیئں، انہوں نے یمن کے مسئلے پر اسلامی سربراہ کانفرنس اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا۔ سماء

battle

Tabool ads will show in this div