آنجہانی ڈاکٹر روتھ فاؤ کا سفر آخرت

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/DR-RUTH-FAU-10Am-KHI-19-08.mp4"][/video]

کراچی : کراچی : پاکستان میں جذام کےخاتمے کیلئے شب و روز محنت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی جا رہی ہے۔تینوں مسلح افواج کےدستے آخری رسومات میں شریک ہیں۔

سماء کے مطابق مرحومہ ڈاکٹر روتھ نے اپنی آخری وصیت میں کہا تھا کہ انہیں سرخ جوڑے میں دفنایا جائے۔ مرحومہ کی آخری وصیت کے احترام میں ڈاکٹر روتھ فاؤ کو سرخ لباس میں تابوت میں لٹایا گیا ہے۔ اور اسی سرخ لباس میں ان کی تدفین کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے رتھ فاؤ کی وفات پر سرکاری عمارات پر ہفتہ کے روز پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد نے کھڑے ہو کر ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ہے۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندے سینٹ پیٹرک چرچ میں موجود ہیں، ڈاکٹر روتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ان کے آخری سفر کے موقع پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے روٹ پلان بھی جاری کیا۔ روٹ پلان کے مطابق صبح 8 بجے سے سولجر بازار یا ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

میری ایڈی لیڈ لیپرسی سینٹر میں ان کے مریضوں، ملنے والوں اور انگنت پرستاروں کو آخری دیدار کرایا گیا، جب کہ سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کا آخری دیدار کرایا گیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چرچ کے اطراف عمارتوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں، جب کہ رسومات میں شرکت کیلئے سیکیورٹی پاسز جاری کئے گئے ہیں۔

تینوں مسلح افواج کےدستے بھی سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل پہنچ گئے جبکہ توپ گاڑی بھی سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل پہنچا دی گئی ہے۔ سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کےاطراف عمارتوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں،چرچ میں سیکیورٹی کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی موجودہیں۔ ذرائع کے مطابق آخری رسومات میں ڈاکٹرروتھ فاؤ کوتوپوں کی سلامی دی جائےگی۔ سماء

Marie Adelaide Leprosy Centre

Dr Ruth Pfau

Nun

St.patrick Cathedral

State funeral

gora qabrustan

national honor

MALC

Tabool ads will show in this div