این اے 246ضمنی انتخاب، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 246 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا، تحریک انصاف کی فوج مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پاکستان کو درخواست میں این اے 246 کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران رینجرز کے ساتھ فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے کراچی کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی ساتھ رینجرز افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیار بھی تفویض کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے باعث کیا گیا،

واضح رہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، پاکستان تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے، جبکہ 10 سے زائد دیگر امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان کافی کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے، امیدواروں کے ساتھ ساتھ پارٹی سربراہان کے سخت بیانات نے ماحول کو کافی گرما رکھا تھا تاہم الطاف حسین کی جانب سے عمران خان کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہنے اور انتہائی نرم بیانات کے بعد کچھ حالات بہتر ہوئے، آج عمران خان نے جناح گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 عزیز آباد کی نشست پر 2013ء عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے نبیل گبول کامیاب ہوئے تھے، ان کے استعفیٰ کے بعد خالی نشست پر ضمنی انتخاب 23 اپریل کو ہوں گے۔ سماء

رینجرز

فیصلہ

surge

flee

islamists

tigers

Tabool ads will show in this div