ملالہ یوسفزئی نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Malala-Yousuf-PKG-19-08.mp4"][/video]

لندن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔۔ سماء سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان جائیں گی، وہ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔خواہش ہے کہ یہاں آکسفورڈ سے اچھی یونیورسٹی ہو۔

سوات کی گل مکئی نے علم کي شمع سے دنيا بھر ميں پاکستان کا نام روشن کيا ۔ نوبل انعام يافتہ ملالہ یوسفزئی اب مادروطن کيلئے کچھ کرنا چاہتي ہيں ۔ ملالہ نے تعليم مکمل ہونے کے بعد وطن واپسي کا اعلان کرديا ہے۔

پرديس ميں علم کي پياس بجھانے والي ملالہ کو تعليم سے محبت کا صلہ ملا ۔ آکسفورڈ جيسے ادارے ميں داخلہ ملنے کے بعد سوات کي گل مکئي بہت خوش ہيں ۔

برمنگھم ميں ايک تقريب کے دوران سما سے خصوصي گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اعليٰ تعليم حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ظاہر کردیا۔ کہتی ہیں ميں تعليم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آؤں گی، ميري خواہش ہے کہ جو علم يہاں سے حاصل کيا ہے اسے اپنے ملک ميں پھيلاؤں۔

ملالہ نے سماء سے گفتگو کے دوران لڑکيوں کے لیے اپنے پيغام ميں بھي تعليم پر زور ديتے ہوئے کہا اپنے حق کيلئے آواز بلند کريں ۔ تعلیم حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔

ملالہ يوسفزئي نے خواہش ظاہر کي کہ آکسفورڈ جيسي يونيورسٹيز پاکستان ميں بھي ہونا چاہيے تاکہ نئي نسل ان سے فيض ياب ہوسکے۔ سماء

Malala Yousufzai

Oxford University

Nobel Prize Winner

Tabool ads will show in this div