پاناما لیکس کے 436 افراد کے احتساب کیلئے جلد پٹیشن دائر کریںگے

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں ابھی صرف ایک فرد کو سزا ہوئی ہے. باقی چار سو چھتیس افراد کو سزا دلوانے کیلئے وہ جلد سپریم کورٹ میں نیا پٹیشن دائر کریں گے۔
کوئٹہ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا نظام بھی کلمہ طیبہ والا ہونا چاہیے۔ اگر ملک اللہ کے نام پر بنا تھا تو نظام بھی اللہ والا ہونا چاہیئے۔ قیام پاکستان کے سترسال بعد بھی ملک پر چند طبقات کی حکمرانی ہے۔ بلوچستان میں ہمیشہ خوانین اور نوابوں کی حکومت رہی جہنوں نے اپنی مفاد کے لیے کام کیا۔ معاشی دہشتگردوں نے ملک میں انسانوں، سیاست اور معیشت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا اس ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ نکالنے کی سازش کی جا رہی ہے اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ مروڑ دیے جائیں گے۔ کرپٹ سیاستدان چاہتے ہیں کہ ملک پر ڈاکوؤں اور لٹیروں کا راج ہو۔ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن پاک ہو۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم جلد نیا لائحہ عمل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو دھمکیاں دی جارہی ہے۔ اگر نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو کوئی غریب بھی پیش ہونے کا پابند نہیں ہوگا۔ عدالتوں کو تالے لگا دیے جائے۔ سما