الطاف حسین کی عمران خان کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی پھر دعوت
کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت پی ٹی آئی والوں کے استقبال کی پوری تیاری کررکھی تھی ۔ لیکن جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونا چاہیے تھی ۔ عمران خان کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی دعوت دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سماء سے بات چیت میں بولے پی ٹی آئی والوں کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی تھیں ۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ۔۔ انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے لوگوں میں بات چیت کے بعد گڑ بڑ شروع ہوئی ۔
ایم کیوایم کے قائد نے عمران خان کو جناح گراؤنڈ میں دوبارہ جلسے کی دعوت دے ڈالی ۔
ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ بارہ اپریل کو فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی کے جلسے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ سماء