بارشوں کا نیا سسٹم آنیوالا ہے
اسلام آباد : محکمہ موسميات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، اس بار بارشیں پہلے کی نسبت کم ہوں گی، سیلاب کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا عروج ختم ہوگیا، اب بارشیں پہلے کی طرح نہیں برسیں گی، اگلے ہفتے کے شروع میں اچھی بارش ہوگی جس سے بالائی علاقوں میں حبس کم ہوجائے گا لیکن اس کے بعد ایک دور پھر حبس کا آئیگا۔
محکمہ موسمیا کے مطابق مون سون کا زور ٹوٹنے کے بعد اب بارشیں کم ہو جائیں گی، ستمبر کے وسط تک کبھی کبھار بادل برسیں گے تو سہی لیکن شدت کم ہونے کے باعث خطرے والی کوئی بات نہیں، ستمبر میں بھی کچھ بارشیں متوقع ہیں لیکن کسی سیلاب کا اب خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تو ابھی بارشیں باقی ہیں البتہ ملک کے میدانی علاقوں میں اب حبس کا راج رہے گا۔ سماء