اسلام آباد یونائیٹڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش
اسلام آباد : پرفارمنس دکھاؤ اور کرکٹ اسٹار بن جاؤ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے پاکستان سُپر لیگ کیلئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں کیمپ لگا دیا۔
پاکستان سُپر لیگ کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے، پنڈی بوائز کیلئے ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں 3 روزہ کیمپ لگ گیا۔
کیمپ کے پہلے ہی دن 450 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرادی، کھلاڑیوں نے ٹرائلز کیلئے بھی جان لڑا دی، چیمپئنز ٹرافی میں نئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے نوجوان کرکٹرز کیلئے دروازے کھول دیئے۔ سماء