ثانیہ مرزا کی سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل تک رسائی

واشنگٹن : بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ثانیہ مرزا اور شوئی پینگ نے کوارٹر فائنل میں رومانیہ کی ارینا کامیلیا اور انکی ہم وطن جوڑی دار رالیوکا اولارو کو شکست دی۔

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ نے انتہائی سخت مقابلے کے رومانیہ کی ارینا کامیلیا اور انکی ہم وطن جوڑی دار رالیوکا اولارو کو 6-3، 6-7(1-7) اور 10-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سماء

semi final

cincinnati open

Tabool ads will show in this div