این اے 246 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹاف کا تقرر کردیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اسٹاف کا تقرر کردیا، تمام 213 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے، پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کیلئے متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام 213 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے جبکہ پولنگ کے دن رینجرز پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 246 میں 213 پریذائڈنگ افسر، 769 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 769 پولنگ افسران ڈیوٹی انجام دیں گے، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 357781 ہے، مرد ووٹرز 196187 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 161594 ہے۔

انتخابات کیلئے 4 لاکھ بیلٹ پییپرز چھاپے گئے جبکہ 769 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسرز کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں گے، علی اصغر سیال ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور سید ندیم حیدر ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ سماء

surge

barca

Tabool ads will show in this div