گمشدہ انگوٹھی 13 سال بعد واپس مل گئی

کوئی گمشدہ چیز برسوں بعد اچانک مل جائے تو کیسالگے گا؟ کینیڈا میں ایک خاتون کو 13 سال بعد ہیرے کی کھوئی ہوئی انگوٹھی ملی تو خوشی کی انتہا نہ رہی۔

البرٹس کی رہائشی میری نامی 84 سالہ معمرخاتون کی ہیرے کی انگوٹھی 13 سال قبل کھو گئی تھی۔ اتنا عرصہ گزرنے پر میری تو اپنی انگوٹھی کو بھول بھال بیٹھی تھیں لیکن ان کی بہو کو یہ انگوٹھی ایک گاجر کے ساتھ منسلک ملی۔

خاتون نے قیمتی انگوٹھی کھو جانے کی خبر اپنے اہل خانہ سے چھپائی تھی اور اس واقعے کے بعد اپنی گمشدہ انگوٹھی سے ملتی جلتی سستی انگوٹھی خرید لی تھی۔یہ واقعہ سال 2004 میں رونما ہوا تھا۔

میری کی بہو نے گھر کے گارڈن میں سے گاجر اکھاڑی تو ساتھ ہی انگوٹھی نکل آئی، جو سالوں تک زمین میں دفن رہی۔

اتنے سال بعد اپنی گمشدہ انگوٹھی واپس پا کر خاتون کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ میری کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا مجھے جیولر کے پاس جانا ہو گا لیکن اتنے سال گزرنے کے باجود بھی انگوٹھی کا سائز فٹ ہے۔ سماء

diamond ring

Mary Grams

lost ring in garden

ring on carrot

Tabool ads will show in this div