یمن جنگ عالم اسلام کیلئے نقصاندہ، متفقہ قرار داد کی حمایت کرتے ہیں، سراج الحق

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کی حمایت کردی، کہتے ہیں سعودی عرب کو جنگ سے بچانا بھی تعاون ہے، پاکستان کو صلح کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ سے سعودی عرب سمیت عالم اسلام کو نقصان ہوگا، سعودی عرب کو جنگ سے بچانا بھی ان کے ساتھ تعاون ہے، پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کی حمایت کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کو تنازع کے حل اور فریقین میں صلح کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے، ترکی اور ایران نے بھی مثبت رویے کا اظہار کیا ہے، یمن میں دوبارہ قانونی اور قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضمنی اليکشن ميں راشد نسيم اُن کے اميدوار ہيں، 12 تاريخ کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے فيصلہ کريں گے۔ سماء

edge

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div