الطاف حسین کی عمران اور ریحام بھابھی کے تحائف جلد پہنچانے کی ہدایت
ویب ایڈیٹر
کراچی : الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو عمران اور ریحام خان کے تحائف جلد از جلد ان تک پہنچانے کیلئے ہدایت کردی، کہتے ہیں پی ٹی آئی چیف اور بھابھی کیلئے خریدار گیا سامان ان کی امانت ہے۔
ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ میری جانب سے لئے گئے تحائف 2 سے 3 افراد کے وفد کی صورت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام بھابھی تک جلد از جلد پہنچائے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام بھابھی کے تحائف امانت ہیں لہٰذا متحدہ رابطہ کمیٹی، تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات کرکے یہ سامان شکریہ کے ساتھ ان تک پہنچادیں۔ سماء