بارسلونا میں دہشت گرد حملہ، 13 افراد ہلاک

5a

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/QM-BARCELONA-KILLING-PKG-17-08-.mp4"][/video]

بارسلونا : اسپین کے شہر بارسلونا میں نامعلوم حملہ آوروں نے وین راہگیروں پر چڑھا دی، 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

5b

بارسلونا کے سیاحی مقام سٹی سینٹر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے وین راہ گیروں پر چڑھا دی، واقعے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، سیاحوں کو عمارتوں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

5c

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق راہگیروں پر گاڑی چڑھانے والے دو دہشت گرد قریبی ریسٹورنٹ میں داخل ہوگئے، پولیس طلب کرلی گئی، علاقے کو گھیر کر ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے، لوگوں کو حادثے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

5d

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسپینش پولیس نے بارسلونا میں راہ گیروں پر وین چڑھانے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ سماء

 

terrorist attack

van attack

multiple deaths

Las Ramblas

Tabool ads will show in this div