چینی صدر کا انیس اپریل کو پاکستان آنے کا امکان

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : چین کے صدر کا انیس اپریل کو پاکستان آنے کا امکان ہے، مہمان صدر کی سیکیورٹی کیلئے غیرمعمولی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی صدر کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی صدر کی پاکستان آمد پر پاک فوج ائیرپورٹ سے لے کر ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس تک تعنیات رہے گی، صدر اور وزیراعظم نورخان ائربیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے اور انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

چینی صدر کے انیس اپریل کی شام پاکستان پہنچنے کا امکان ہے وہ اکیس اپریل کی شام وطن واپس روانہ ہو جائیں گے، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے چینی صدر کو شکرپڑیاں جانے کی کلیئرنس نہیں دی، روایت کے مطابق مہمان سربراہ مملکت یا حکومت شکرپڑیاں پر یادگاری پودا لگاتے ہیں، اسحق ڈار کی سربراہی میں استقبالیہ کمیٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے چینی صدر کی آمد کی تاریخ کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر اپریل میں پاکستان کا دورہ کریں گے حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سماء

کا

کو

birthday

mediation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div