ایف سی کی کارروائی،قائداعظم ریزیڈنسی حملےمیں ملوث ماسٹرمائنڈ ہلاک

ویب ایڈیٹر:


مچھ : مچھ کے قریب ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قائداعظم ریزیڈنسی حملے کا م ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے مچھ کے علاقے میں آپریشن کے دوران اغواء برائے تاوان میں مطلوب گروہ کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین بھتہ خور دہشت گرد ہلاک، جب کہ قبضے سے تین خوکار ہتھیار اور ایمونیشن اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے۔

فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق مچھ آپریشن میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب مجرم محمود عرف ماما کارندوں سمیت اپنے انجام کو پہنچ گیا، مجرم مچھ کے علاقے میں ٹرینوں پر راکٹ حملے اور معصوم شہریوں کو دوران سفر بسوں سے اتار کر مارنے، ہندو تاجروں کے اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں حکومت کو مطلوب تھا۔ سماء

کی

policy

ایف سی

Tabool ads will show in this div