بینکوں کی سیکورٹی کےحوالے سے اہم فیصلہ

Bank Robbery Khi 1500 Ex 08-08

کراچی: صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہيل انور سيال نے کہا ہے کہ بينکوں کي سيکورٹي کے لیے کميٹي بنارہے ہيں۔ اسٹیٹ بینک کی ایس اوپیز کو فالو نہیں کیا تو تفتیش میں بینک مینجر شامل کیا جائے گا۔

سہیل انور سیال نے بینکوں کی سیکورٹی کےحوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ اسٹیٹ بینک کےافسران کےساتھ بینکوں کی سیکیورٹی پر بات ہوئی۔بینکوں کی ایس اوپیز پر غور ہوا جس کے بعد طے ہواکہ بینکوں کی سیکیورٹی کیلئے کميٹي بنارہے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک کی ایس اوپیزکو فالو نہیں کیا تو تفتیش میں بینک مینجر شامل کیا جائے گا۔وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ اسٹریٹ کرائم ميں کمي ہوئي ہے،موٹرسائیکل پر زیادہ وارداتیں ہوتی ہیں۔موٹر سائیکل پر ٹریکر لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

انھوں نے بتایاکہ دہشت گردی کے 12 کیسز ملٹری کورٹ بھیج دیئے ہیں،ڈی آئی جیز،بنک انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے ۔

انھوں نے واضح کیاکہ اگراسٹیٹ بنک کی ہدایات پرعمل نہ کیاگیاتوڈکیتی کی صورت میں بنک منیجر اور سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیاجائے گا۔ سماء

Bank

Tabool ads will show in this div