چوہدری نثارنےایک بارپھرگلےشکوے کردیے

ch cec

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اورسابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر پارٹی قیادت سے گلے شکوے کردیے۔ نوازشریف کی نااہلی کےبعد ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نمائندہ سماء نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری نثار نے جذباتی تقریر کرڈالی، نوازشریف سے بات نہ ماننے کا شکوہ بھی کیا۔

چوہدری نثارنے پارٹی پالیسی پراعتراض اٹھاتےہوئے نوازشریف سے وابستگی ایک بارپھردہرا دی اورشکوہ کیا کہ نوازشریف نے میری بات نہیں مانی۔چوہدری نثار نے اجلاس میں  کہا کہ پارٹی قیادت نے ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب کرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔ پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

چوہدری نثار نے دیگرپارٹی معاملات پربھی اعتماد میں نہ لیے جانے سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا۔

ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری نثارکی لمبی تقریرکے باعث کئی رہنما اظہارخیال سے محروم رہ گئے۔ سماء

ch nisar

CEC Meeting

Tabool ads will show in this div