ممبی حملہ کیس،بھارتی تعاون میں تاخیرسےعدالتی عمل سست ہے،پاک ترجمان
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی دفتر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم پر شک نہ کیا جائے۔
ممبئی حملہ کیس میں نامزد ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی اور بھارتی دفتر خارجہ کے ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کمٹمنٹ پرشک کرنا مناسب نہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نازک مرحلے سے گزر رہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات میں بھارتی تعاون میں تاخیر سےعدالتی عمل سست ہے، پاکستان عدالتی عمل کا احترام کرتا ہے، یقین ہے عدالتی عمل میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے سماء
میں
twins
belgium
hope
تبولا
Tabool ads will show in this div