مسلم لیگ ن نے نیا صدرمنتخب کرلیا
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت سینیئرپارلیمانی لیڈرراجہ ظفرالحق نے کی۔اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چوہدری نثارعلی خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ نے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی تجویز پرسردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کیا۔
واضح رہے کہ پاناما فیصلے میں نااہلی کے بعد نوازشریف پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی صدر کا عہدہ نہیں رکھ سکتے تھے۔ سردار یعقوب ناصر اس سے قبل مسلم لیگ ن کے نائب صدر کے عہدے پرفائز تھے۔ سماٰء