صدر اور وزیراعظم کی جانب سےتربت واقعے کی شدید مذمت
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد: صدر اور وزیراعظم نے تربت واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نےصوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
صدر ممنون حسین نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کچھ عناصر سے بلوچستان کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی تربت واقعہ پر وزیراعلی بلوچستان سے مشاورت کی ہے۔ سماء
eid
birthday
hate
hair
militias
تبولا
Tabool ads will show in this div