دہشتگرد را سےپیسےلیکربلوچستان میں کارروائیاں کرتےہیں،صوبائی وزیرداخلہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد را سے پیسے لے کر کارروائیاں کرتے ہیں، انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پرسیکورٹی اہل کاروں نے مزاحمت نہیں کی۔

کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران دہشت گردی کے واقعہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مزاحمت نہیں کی، واقعہ کےمقام پر موجود تمام محافظوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ علاقے کی سیکیورٹی پولیس اور لیویز فورس کی ذمے داری تھی، تاہم انہوں نے واقعہ کے بعد فوری کارروائی نہیں کی، غفلت برتنے والے اہل کاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستا ن نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشت گردی کی یہ کارروائی بھی قومیت کی بنیاد پر نہیں کی گئی۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے پورا تعاون کیا جارہا ہے۔ سماء

میں

وزیرداخلہ

Tabool ads will show in this div