افتخارچوہدری کااسپیکر کوخط،پی ٹٰی کی واپسی پروضاحت طلب

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدري نے تحریک انصاف کے ارکان کی اسمبلی میں واپسی پر سوال اٹھا دیئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر مستعفی ارکان کی قانونی اور آئینی حیثیت پر وضاحت مانگ لی۔

تحريک انصاف کے مستعفی ارکان کی قانونی اور آئينی حيثيت کيا ہے؟ سابق چيف جسٹس افتخار چوہدری نے اسپيکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ عام شہری کی حیثیت سے لکھے گئے خط میں افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے بائیس اگست کو استعفے پیش کئے اور چالیس روز تک ایوان کے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ آئین کے آرٹیکل چونسٹھ کے تحت مستعفی اراکین کی نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔

خط میں اسپیکر قومی اسمبلی کو یاد دلایا گیا کہ انہوں نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔ آئینی ذمے داری تھی کہ وہ استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کے انعقاد کا پابند کرتے، لیکن انہوں نے چھ اپریل کو اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے تاحال استعفے واپس لینے کی استدعا نہیں کی۔ اسپیکر کسی بھی عدالتی فیصلے سے قبل استعفی منظور کر کے نشستوں کو خالی قرار دیں تاکہ الیکشن کمیں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ سماء

کی

طلب

investment

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div