عزیزیہ اسٹیل مل کی انکوائری کیلئے نواز شریف اور بیٹے طلب
اسلام آباد: پاناما لیکس کے معاملہ پر قومی احتساب بیورو نے عزیزیہ اسٹیل مل کے کھاتوں کے پوسٹ مارٹم کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکے بیٹوں کو اٹھارہ اگست کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ نیب راولپنڈی نے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور بیٹوں کو اٹھارہ اگست کی صبح نو بجے نیب لاہور آفس بلایا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم لاہور آفس میں بیانات ریکارڈ کرے گی۔ جبکہ نیب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا معاملہ تئیس اگست کو دیکھے گی۔
سپریم کورٹ نے اٹھائیس جولائی کے فیصلے میں نیب کو شریف خاندان، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کے خلاف چھ ہفتے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سما
finance minister
Former PM
Panama leaks
Al-Azizia Steel Mill
تبولا
Tabool ads will show in this div