مسلم لیگیوں کا اتحاد، چوہدری شجاعت کی پیر پگارا اور غوث علی شاہ سے ملاقات

Ch Shujat Pir Pagara Meeting Khi 16-08

کراچی : مسلم ليگ ق کے صدر ليگی دھڑوں کو متحد کرنے کے مشن پر کراچی پہنچ گئے، چوہدری شجاعت حسين نے قومی يکجہتی کو وقت کی سب سے اہم ضرورت قرار دے ديا، کہا صورتحال یہی رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے، پير پگارا اور غوث علی شاہ سے ملاقات بھی کی۔

لیگیوں کے اتحاد کا مشن لے کر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کراچی پہنچ گئے، کہتے ہیں اتحاد وقت کی ضرورت ہے ورنہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، انہوں نے ماڈل ٹاؤن واقعے کو تمام کیسز سے اہم قرار دے دیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ، حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء سید غوث علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گھروں میں بیٹھے اصل مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حالات خراب ہیں اس وقت باہر نہ نکلے تو مزید خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ سماء

 

PMLQ

muslim league

Shujaat Hussain

Ghaus Ali Shah

Tabool ads will show in this div