کراچی والوں کی قسمت جاگ اٹھی
کراچی : روشنیوں کےشہروالوں کی قسمت جاگ اٹھی ۔ ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو کراچی کا خیال آگیا ۔
وفاقی حکومت کے پچیس ارب روپے کے پیکج کے بعد سندھ سرکار نے بھی آٹھ ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا فیصلہ کیا ہے ۔کراچی پیکیج کی تیاری جاری ہے۔ترقیاتی پیکیج میں 14 میگا منصوبے شامل ہیں۔
اگلے2 ماہ میں منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔ یہ ترقیاتی منصوبے رواں مالی سال میں مکمل کرلئے جائیں گے۔ سماء