ایم کیوایم کی کنور نوید کی گاڑی پر حملے کی مذمت

کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کنور نوید جمیل کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

 

رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ کنور نوید جمیل کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ عائشہ منزل کے قریب شرپسند عناصر نے گاڑی پر حملہ کرکے شیشے توڑ دیئے۔ جبکہ کارکنوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا ۔

 

رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے اپنے کارکنوں کو دوسری جماعتوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں سے روکنے کی اپیل کی ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی نے تمام جماعتوں کو کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ۔ سماء

KESC

hate

Tabool ads will show in this div