نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کا حکم چیلنج

Aug 16, 2017

nawaz sharif لاہور : برطرف وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کا الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ سماء کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہری محمد امین کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ former-pm-nawaz-sharif-to-resume-journey-to-lahore-from-jhelum-today-1502471087-7462 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے کے تحت نااہل نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہےلہٰذاا دفعہ پانچ کو غیرآئینی قرار دیکر کالعدم کیا جائے ۔ Nawaz-Sharif-PMLN-historical-Jalsa-in-Gujranwala-on-Dec-31-2011-2 واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی جس میں کہا گیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے۔ سماء

ECP

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

panama verdict

Tabool ads will show in this div