تربت سانحہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : سانحہ تربت کی تحقیقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے خود شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا، اپنی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنادی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تربت میں تعمیراتی کیمپ پر ناملوم افراد کے حملے میں 20 مزدوروں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی مشترکہ ٹیم کی سربراہی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کریں گے جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ،  کمشنر مکران ڈویژن پسند خان بلیدی، ریجنل پولیس آفیسر گوادر ریجن، کمانڈنٹ ایف سی مکران اسکاؤٹس  اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات تربت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تعمیراتی کیمپ پر کام کرنیوالے 20 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔ سماء

aid

conflict

بلوچستان

royal

celebrates

Tabool ads will show in this div