مہمند ایجنسی،سرحدپاردہشتگردوں کا حملہ پسپا،10دہشتگردہلاک

ویب ایڈیٹر:


غلانئی: شونک رائی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دس دہشت گرد کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دس سے پندرہ دہشت گردوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت دیکھتےہوئے انہیں گھیرے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دیگر دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، فورسز نے دہشتگردوں کی لاشیں تحویل میں لے لیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کیلئے ایجنسی ہیڈکواٹرز منتقل کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی عمریں بیس سے 30 سال کے درمیان ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ کے آغاز میں پاک افغان سرحد کے قریبی اضلاع نوشکی اور قلات میں گوربراتھ علاقے میں بھی چار دہشت گرد پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش میں مارے گئے تھے۔ سماء

کا

twins

Tabool ads will show in this div