سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ عوام تحریک کی خواتین آج لاہور میں دھرنا دیں گی
لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کا مطالبہ لے کر پاکستان عوامي تحريک کي خواتين آج لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دیں گی۔ جبکہ عوامی تحریک کو اس دھرنے ميں اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق دھرنے کا آغاز دوپہر بارہ بجے سے ہوگا اور ڈاکٹر طاہرالقادري کارکنوں سے خطاب بھي کريں گے۔
ترجمان پاکستان عوامي تحريک نوراللہ صديقي کے مطابق ہم نے پوليس اور انتظاميہ کو اپنے دھرنے سے متعلق بتا ديا ہے، سيکورٹي دينا ان کا کام ہے۔ عوام کي جان و مال کا تحفظ پوليس کي ذمہ داري ہے۔
سترہ اگست کو پاکستان عوامي تحريک کي کور کميٹي ناصر باغ ميں ہي اجلاس کے دوران فيصلہ کرے گي کہ دھرنا کب تک جاري رہے گا۔ سما