سعودی حکومت کا اہم پیغام لیے سعودی وزیر کی پاکستان ہنگامی آمد

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : سعودی وزیر شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر سعودی وزیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، مختصر گفت گو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مضبوط مذہبی، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں، اس موقع پر پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔

یمن تنازعہ کے تناظر میں سعودی وزیر شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر سعودی وزیر الشیخ صالح بن عبدالعزیز ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں، پاکستان سے مضبوط مذہبی ، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں۔

الشیخ صالح بن عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آمد کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ بہتر رہیں گے۔ پاکستان کے ہنگامی دورے کے دوران پانچ رکنی وفد بھی سعودی وزیر کے ہمراہ ہے، ذرائع کے مطابق سعودی وفد یمن معاملے پر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ سماء

کی

کا

dharna

Video

prize

وزیر

timeline