اسٹریٹ کرائمز سے حاصل پیسہ کالعدم تنظیموں کو ملنے کا انکشاف
کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے ملزمان یہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے فاٹا بھیجتے تھے۔ اُنہوں نے بتايا کہ منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان زکریا گروپ سے ہے۔
سی آئی اے ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں شریف اللہ بھي شامل ہے جس کا بھائی چوہدری اسلم حملے میں ملوث ہے۔ سما