فاسٹ بولر سہیل خان دورہ بنگلادیش سے باہر ہوگئے

اسٹاف رپورٹ

لاہور :  فاسٹ بالر سہییل خان کمر کی تکلیف کے باعث دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سہیل خان لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ان کے ایم آر آئی ٹیسٹ لئے گئے۔ ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹروں نے سہیل خان کو دو سے تين ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق جنید خان کو سہیل کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس سے پہلے صہيب مقصود بھي انجري کے باعث دورے سے باہر ہو چکے ہيں۔ قومي ٹيم تيرہ اپريل کو ڈھاکہ پہنچے گي جبکہ دونوں ملکوں کے درميان ون ڈے سيريز کا آغاز سترہ اپريل سے ہو گا۔

سے

خان

pregnant

Tabool ads will show in this div