شوبزسیلیبریٹیزاورکرکٹرز نے جشن آزادی کیسےمنایا؟

جشن آزادی کو پوری قوم نے انتہائی جوش وخروش سے منایا چاہے وہ عام لوگ ہوں، فنکاربرادری،کرکٹ یا دیگرکسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا، سب نے ہی یوم آزادی کو بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا۔ سوشل میڈیا پر جشن آزادی کے کچھ رنگ آپ بھی دیکھیے۔
ماڈل رابعہ بٹ نے قومی لباس میں پاکستان کا نقشہ تھامے خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ’’ہم سب کو پاکستان مبارک ‘‘ کہا۔
اداکارہ ماورا حسین نے پرچم کے ساتھ کھڑے ہو کر بنائی گئی تصویر شیئر کی۔
ماڈل ، اداکارہ اور ہوسٹ نادیہ حسین نے اپنے بچوں کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ صنم چوہدری کا اسٹائل ذرا وکھرا تھا۔ انسٹا گرام پر اپنی تصویر اور آزادی مبارک پاکستان کا پیغام لکھا۔
ماڈال سنیتا مارشل اور ان کے اداکار شوہر حسن احمد نے اپنی ایک خوبصورت سیلفی شیئر کرتے ہوئے قوم کو اپنی جانب سے آزادی کی مبارکباد دی۔ سنیتا نے ساحل سمندر پربیٹی کے ہمراہ اپنی اور ماڈل بنیتا ڈیوڈ کی تصویر بھی شیئر کی۔
اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین کو سفید لباس اورپرچم سے ہم آہنگ چاند تارے والی سبزویسٹ کوٹ پہنے ائرپورٹ پرکیمرے کی آنکھ نے قید کیا۔
اداکارہ انعم گوہرنے بھی انسٹاگرام پر جشن آزادی کا کیک پکڑے تصویر شیئرکی اور لکھا کہ آج میری بھی سالگرہ ہے۔ تئیسویں سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے فون کالز اور پیغامات پر انعم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے بانی پاکستان کی تصویر سے سجا لباس پہن کر قوم کو آزادی کی مبارک دی اور ساتھ ہی ڈیزائنز کا نام بتانا بھی نہ بھولیں۔
اداکار شاذ خان نے گھر کی بچہ پارٹی کے ہمراہ ہنستہ مسکراتی تصویر لگائی، بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون دروازے سے نکل رہی ہیں جن کیلئے اداکارنے لکھا کہ کیوٹ چاچی اسٹائل میں تصویر خراب کر رہی ہیں۔
اداکارہ یمنی زیدی نے بھی یوم آزادی پر خوبصورت لباس میں تصویر کھنچوائی ، اسے بھیجنے والے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی ظاہر کی۔ یمنیٰ کی تصویر میں خاص بات برابر میں رکھی تپائی پر بیٹھا الو ہے۔
فنکاروں کے علاوہ قومی کرکٹرز بھی کسی سے کم نہیں ۔ شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں جشن آزادی منایا۔
Jashn-e-Aazadi Mubarak dosto #PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/Wrt0eFXbzL
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) August 14, 2017
شعیب ملک وہاں اکیلے نہیں بلکہ سی پی ایل کھیلنے کے لیے دیگر کرکٹرز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ حسن علی نے بھی شعیب ملک اور وہاب ریاض کت ساتھ تصویر شیئر کی اور قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔
Celebrating Pakistan Independence Day in Caribbean. May Allah prosper Pakistan and we give it our best in every walk of life. pic.twitter.com/uxUy2BAESt — Hasan Ali (@RealHa55an) August 14, 2017
حسن علی نے صرف تصویر پرہی اکتفا نہیں کیا بلکہ سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مشہور ومعروف نغمہ ’’دل دل پاکستان ‘‘ بھی گایا۔
Happy Independence Day of Pakistan 🇵🇰 💪🏼💪🏼🎉🎉🎉🎉 pic.twitter.com/Ojp3SJYXQb
— Hasan Ali (@RealHa55an) August 13, 2017
سرفراز احمد نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام میں مداحوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔
pic.twitter.com/iebmUhBnGg — Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 13, 2017
اظہر علی نے قوم کو یاد دلایا کہ پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیاہے، اسے ہر شعبے میں کامیابی دلوانا ہمارا فرض ہے۔
Happy Independence Day #PakistanZindabaad pic.twitter.com/cfWiAHjx7w
— Azhar Ali (@AzharAli_) August 13, 2017
عمر اکمل بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ، ویڈیو پیغام میں آزادی کی مبارکباد اور وطن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Happy Independence Day.. Pakistan Zindabad.. ❤#70KiAzaadi pic.twitter.com/ejlgmtIsBd — Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 13, 2017
بوم بوم آفریدی نے بھی 14 اگست کی اہمیت پرخوب روشنی ڈالی۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 13, 2017