وزیراعظم آج یمن تنازع پراہم بیان جاری کریں گے

اسٹاف رپورٹ:

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف یمن کے معاملے پر آج شام اہم بیان دیں گے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان شام ساڑھے6بجےسرکاری ٹی وی پرنشرکیاجائےگا۔

وزیراعظم نواز شریف کے بیان سے قبل یمن کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزرا اور ن لیگ کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ادھرسعودی وزیرالشیخ صالح بن عبدالعزیز مسئلہ یمن کے تناظر میں شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،سعودی وزیر کے ہمرا 5 رکنی وفد بھی ہے۔ سماء

سعودی وزیردورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نوز شریف سمیت اعلیٰ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سماء

eid

public

آج

بیان

games

peacekeepers

Neelum Valley

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div