کراچی، 6افراد کو زندہ جلانے والے3ملزمان گرفتار

ویب ایڈیٹر:


کراچی : سانحہ باہر پلازہ میں وکلاء اور سائیلین کو زندھ جلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، رینجرز کے مطابق گرفتار افراد سانحہ کے مرکزی ملزم ہیں۔

رینجرز کے مطابق لائنز ایریا کے علاقے میں کارروائی کے دوران سانحہ طاہر پلازہ میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے سال دو ہزار آٹھ میں ایم اے جناح روڈ پر واقع وکلاء کے دفاتر کی عمارت طاہر پلازہ میں گھس کر وکلاء اور سائیلین کو زندھ جلایا تھا۔

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں میں محمد علی قریشی عرف درندہ، لائنز ایریا کا سابق یوسی ناظم نعیم اور شمس شامل ہیں۔ عامر عرف سرکٹا نے انکشاف کیا ہے کہ 5 لڑکوں نے عمارت میں کیمکل پھینکا تھا۔ یاد رہے کہ یہ اندوہناک واقعہ نو اپریل 2008ء کو ایم اے جناح روڈ پر وکلاء کی بلڈنگ میں پیش آیا تھا۔ سانحہ طاہر پلازہ میں وکلاء کو کیمکل پھینک کر جلایا گیا تھا۔ سانحے میں ایڈووکیٹ آفتاب عباسی، رشیدہ اور بتول نامی خواتین جاں بحق ہوئے تھیں۔ سماء

کو

Azadi March

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div