عمران فاروق قتل کیس ،2 ملزمان کو برطانیہ بھیجنےوالا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار

ویب ایڈیٹر :

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر  عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب شخص کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفت گو میں وفاقی وزیر داخل چوہدری نثار علی خان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم معظم علی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو گزشتہ روزہ خفیہ اطلاعات پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس پاکستان کے لیےامتحان بنا ہواہے، کیس برطانیہ کےساتھ پاکستان کیلئےبھی امتحان بناہواتھا، جوکچھ معلومات تھیں ہم نےاسکاٹ لینڈیارڈ سےشیئرکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کوکل عدالت میں پیش کیاجائےگا، کیس میں پیش رفت پاکستانی انٹیلیجنس کی وجہ سےہوئی، عمران فاروق کےقاتلوں کوقانون کےکٹہرےمیں لائیں گے،  گرفتار ملزم معظم علی نے قاتلوں کومالی اورلاجسٹک امدادفراہم کی،جن 2لوگوں پرقتل کاشبہ تھاوہ پہلی دفعہ برطانیہ گئےتھے، ان 2افرادکےپاس برطانیہ جانےکیلئےپیسےبھی نہیں تھے ،آئندہ ایک 2دن میں تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا،کیس کی تفتیش کیلئےجےآئی ٹی تشکیل دی جائیگی۔ سماء

burger

کو

سے

Azadi March

ملزمان

عمران

premier

nepra

کیس

dha

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div