پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوتا کھیل’’سی پک ٹاکرا‘‘۔

Sepak Takraw Khi Pkg 14-08 copy

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Sepak-Takraw-Khi-Pkg-14-08-copy.mp4"][/video]

پاکستان ميں يوں تو والي بال مقبول گيم ہے ليکن اسي سے ملتا جلتا ايک اور گيم آگيا ہے جو پیروں سے کھیلا جاتا ہے۔ ملائيشيا کا مقامي کھيل پاکستان ميں مقبول ہونے لگا۔ سی پک ٹاکرو نامی تين تين کھلاڑيوں پرمشتمل يہ کھيل کھیلنا اتنا بھی آسان نہيں ۔ پورا دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ پير،سر، سينہ، کندھا،بال کو تو ٹکرائے ليکن ہاتھ لگنے نہ پائے۔

تائي کانڈو،جمناسٹک اور فٹبال کے حسين امتزاج والے اس کھيل میں سي پک کے معني ہيں کک اور ٹاکرو کے معني ہیں بال یعنی گیند۔

سي پيک ٹاکرا يوں تو ان ڈور گيم ہے مگر پاکستان ميں کھلے آسمان تلے گھاس پر کھيلا جاتا ہے ۔ انتھک محنت اور لگن کے باعث دوہزار تيرہ ميں پاکستاني ٹيم نے تھائي لينڈ ميں کاميابي کے جھنڈے گاڑے ۔

پاکستان میںخواتين تو اس کھيل کا حصہ بن ہي رہي ہيں لیکن فٹبال کے ديوانے بھي اس کھيل کے شيدائي ہيں۔

سي پيک ٹاکرا ايشين گيمز ميں شامل ہے ليکن اب تک اوليمپکس کا حصہ نہيں۔  کھلاڑيوں کا يہي مطالبہ ہے کہ انہيں اگر بہتر سہولتيں دي جائيں تو اس کھيل ميں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہيں۔ سماء

sepec takraw

malaysian game

Tabool ads will show in this div