کراچی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کا سابق چیئرمین بھی گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سابق چیئرمین آباد بابر چغتائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر چغتائی پر ٹارگٹ کلنگ اور لینڈ مافیا کی مدد کا الزام ہے۔ بابر چغتائی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ بابر چغتائی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بابر چغتائی کو دو روز قبل گھر پر چھاپا مار کر حراست میں لیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بابر چغتائی کی گرفتاری کُھلی انتقامی کارروائی ہے، انہیں ایم کیو ایم کو چندہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ بابر چغتائی نے کراچی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، کیا کسی بزنس مین کا سیاسی جماعت یا اس کے فلاحی ادارے کو چندہ دینا جرم ہے؟۔ سماء
کا
burger
Azadi March
چیئرمین
european
تبولا
Tabool ads will show in this div