کئی جانیں لینے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

لاہور : پنجاب بھر میں کئی مریضوں کی جانیں لینے کے بعد بالا آخر ہٹ دھرم ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوٹیز پر جانے کا اعلان کردیا۔ سماء کے مطابق ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پنجاب بھر کے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرکے اسپتالوں میں کام کا آغاز کردیا۔


محکمہ صحت نے ہڑتال کے دوران برطرف ڈاکٹروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے اور اس کے علاوہ سینٹرل انڈکشن پالیسی پر تمام کالجز کی اکیڈمک کونسل نظرثانی کریں گی۔ سماء
HEALTH MINISTRY
Young Doctors
Punjab hospitals
تبولا
Tabool ads will show in this div